اردو

urdu

ETV Bharat / city

راشن کارڈ بننے کی جھوٹی خبر پر امڈی بھیڑ، نہ پولیس نہ انتظامیہ - راشن کارڈ بننے کی جھوٹی خبر پر امڈی بھیڑ

کورونا وائرس نے ہر طرف نفسانفسی کی فضا پیدا کر رکھی ہے۔ہر آدمی ہیجانی کیفیت سے دوچار ہے۔فاقہ کشی کی نوبت آ گئی ہے۔لوگ مالی مسائل سے پریشان ہیں۔ امدادی ہاتھ سکڑتے جا رہے ہیں۔سرکاری مدد تشہیر زیادہ اور کام کم کے اصول پر عمل پیرا ہے۔افواہیں عروج پر ہیں۔غربت اور افلاس بھوک مری اور بے بسی کا یہ عالم ہے کہ ایک جھوٹی اطلاع پر ہزاروں ضرورت مند جمع ہوجاتے ہیں۔

راشن کارڈ بننے کی جھوٹی خبر پر امڈی بھیڑ، نہ پولیس نہ انتظامیہ
راشن کارڈ بننے کی جھوٹی خبر پر امڈی بھیڑ، نہ پولیس نہ انتظامیہ

By

Published : May 1, 2020, 4:13 PM IST

کچھ ایسا ہی معاملہ نوئیڈا سیکٹر 44 کے چھلیرا گاؤں میں دیکھنے کو ملا، جہاں نئے راشن کارڈ بننے کی جھوٹی افواہ پر سیکڑوں افراد سڑکوں پر جمع ہوگئے۔

راشن کارڈ بننے کی جھوٹی خبر پر امڈی بھیڑ، نہ پولیس نہ انتظامیہ

گھنٹوں سوشل ڈیسٹینسگ کی دھجیاں اڑائی جاتی رہیں۔لاک ڈاؤن کا مذاق اڑایا جاتا رہا۔ جبکہ سیکٹر 44 کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔جہاں کسی کے آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

سخت نگرانی کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔پھر بھی ہزاروں کی بھیڑ ہے،ایسے میں کیا فوڈ سپلائی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار سو رہے ہیں آپ کو بتا تا چلوں کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے یہاں ایک ماہ میں کم از کم تین یا چار بار لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

لوگوں کو صحیح اطلاع نہیں دی جارہی ہے ۔ کبھی نئے راشن کارڈز بنانے کے سلسلے میں کبھی راشن کی تقسیم کے سلسلے میں، بار بار ہجوم جمع ہو رہا ہے۔

نہ پولیس کا پتہ، نہ انتظامیہ کی کوئی خبر سپلائی محکمہ بھی روپوش، اس ہیجانی کیفیت اور افراتفری سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ انتظامیہ کاغذی کاروائی پر زیادہ یقین رکھتی ہے جبکہ زمینی سطح پر حالات کچھ اور ہی بیان کر رہے ہیں۔لیکن مارا تو غریب جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details