ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر 18004192211 جاری کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو کھانے کی تکلیف نہ ہو۔
اس پرکوئی بھی شخص فون کرکے مدد مانگ سکتا ہے۔ سب سے زیادہ مدد کرنے کا کام انتظامیہ خصوصا ان علاقوں میں کررہی ہے جن کو سیل کردیا گیا ہے اور اسے ہاٹ سپاٹ کے طور پر قرار دیا گیا ہے۔
جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم ہاٹ اسپاٹ سیکٹر 8 میں پہنچی تو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وہاں کے لوگوں کے لیے ایک گاڑی میں راشن رکھا ہوا تھا۔
راشن لانے والوں نے بتایا کہ ہم انتظامیہ کے ذریعہ بنائے گئے کنٹرول روم سے ان لوگوں کے لیے راشن لے کر آئے ہیں جنہوں نے فون کے ذریعے ہمیں راشن کے لیے کہا تھا۔