اردو

urdu

ETV Bharat / city

گریٹر نوئیڈا: نصابی کتابوں کےعوض مفت ہیلمٹ وپانچ لاکھ کا انشورنس

بھارت میں بیشمارایسے لوگ موجود ہیں جو یہاں کی غریب مزدورعوام کے تئیں ہمہ وقت کچھ نہ کچھ بہتر کرنے اور ان کے حالات کو بہتر بنانے کے تئیں فکرمند ہیں ایسا ہی ایک گروپ ہیلمیٹ مین کا ہے۔

نصابی کتابوں کےعوض مفت ہیلمٹ وپانچ لاکھ کا انشورنس
نصابی کتابوں کےعوض مفت ہیلمٹ وپانچ لاکھ کا انشورنس

By

Published : Jun 21, 2020, 7:31 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا کے اے ڈبلیو ایچ او سوسائٹی میں منجو نامی ایک غیر تعلیم یافتہ خاتون پچھلے کئی برسوں سے گھروں میں ملازمت کرتی ہے۔

نصابی کتابوں کےعوض مفت ہیلمٹ وپانچ لاکھ کا انشورنس

انہوں نے اپنی بچی ندھی کو تعلیم دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ندھی نے دسویں جماعت یعنی میٹریکلیشن میں اول درجہ سے کامیابی حاصل کی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ' 28 جون کو اب ندھی کی شادی ہونی ہے ندھی کی والدہ منجو نے اپنی بیٹی کی کتاب کباڑی کو نہیں دے کر ہیلمٹ مین کو دے دی تاکہ وہ کتابیں کسی اور کے کام آ سکے اور ضرورت مند تعلیم حاصل کر سکے۔

بھارت میں بہت سے ایسے تعلیم یافتہ لوگ ہیں جو سسٹم کو غلط کہتے ہیں لیکن پڑوس کے کسی ضرورت مند بچوں کو اپنی کتاب دینے کا سوچتے بھی نہیں ہیں۔

آج اسی وجہ سے آزادی کے 73 برس بعد بھی ملک سو فیصد خواندہ نہیں بن سکا، ہیلمٹ مین نے منجو کی سوچ کو سلام پیش کرتے ہوئے ہیلمٹ کے ساتھ 5 لاکھ کا بیمہ دیا۔

ہیلمٹ مین کا یہ گروپ پرانی نصابی کتابوں کے عوض گزشتہ کئی برسوں سے لوگوں کو ہیلمٹ دے رہے ہیں۔ تاکہ بھارت سو فیصد خواندہ ہو اور سڑک حادثے میں لوگوں کی جان کا ضیاع نہیں ہو۔

بھارت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں سب سے سڑک حادثے کے سب اموات ہوتی ہیں۔ہیلمٹ مین کا خواب بھارت کو سڑک حادثے سے پاک بنانا ہے، جو پہلی پوزیشن سے نیچے کی جانب لانے کے مشن پر کام کر رہے ہیں۔

اندرون ملک ہزاروں حادثات رونما ہوتے ہیں جس میں سینکڑوں افراد کی اموات ہوتی ہیں اور ایک سال میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہو جاتی ہے۔

ہیلمٹ مین گروپ نے بھارت کے ایسے بہت سے نا خواندہ گھرانے سے ملاقات کی جو سڑک حادثے میں اپنوں کو کھو بیٹھے ہیں۔لیکن کوئی بھی اس کنبہ کی مدد کے لئے آگے نہیں آتا اور حکومت کی طرف سے ان کی مدد کے لئے ایسی کوئی اسکیم نہیں ہے، کچھ خاندان ایسے بھی ہیں جو روزی روٹی کے لئے سڑک پر بھیک مانگ رہے ہیں۔

ان تمام حالات کے پیش نظر بھارت کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے ہیلمٹ مین نے ہیلمیٹ کے ساتھ 5 لاکھ کا انشورنس بھی دے رہی ہے۔ 'اسٹار ہیلمیٹ انشورنس' کمپنی کی انشورنس اسکیم بالکل مفت ہے۔

ہیلمٹ لینے کے دوران آپ کو اپنے آدھار نمبر کے ساتھ کچھ تفصیل دینا ہوگی اور اس کے ذریعے مجبور کنبہ کو مستقبل میں ہونے والے حادثات کے بعد بھیک مانگ کر گزارا نہ کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:لداخ تنازع: راج ناتھ سنگھ نے صورتحال کا جائزہ لیا

راوں ماہ سے ہیلمٹ مین کی یہ مہم سڑک ون پر بھی دستیاب ہوگی، تاکہ کوئی بھی شخص اپنی پرانی کتاب یا 1000 دے کر ان دونوں اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details