گریٹر نوئیڈا:اترپردیش میں غیر قانونی کالونیوں اور ناجائز تجاوزات پر بلڈوزر چلنے شروع ہو گئے ہیں۔ اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کی ٹیم نے پولیس کی مدد سے گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں غیر قانونی کالونیوں کو منہدم کیا۔ اس دوران اتھارٹی کے ذمہ داران نے غیر قانونی کالونیاں بنانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر اب سے کسی نے نوٹیفائیڈ علاقے پر قبضہ کیا تو اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اتھارٹی نے تقریباً 2.5 ہیکٹر اراضی خالی کرائی گئی Greater Noida Authority demolishes illegal colonies۔
گریٹر نوئیڈا اتھارٹی نے پہلے ہی گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں بسرخ گاؤں کے قریب ہنڈن ندی کے زیر آب علاقے میں خسرہ نمبر 104، 105 اور 121 کی زمین خرید لی ہے، لیکن کالونائزر اس زمین پر غیر قانونی کالونی تعمیر ہورہے تھے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی اتھارٹی کے سینئر منیجر این کے جین کی قیادت میں منیجر چیترام اور مقامی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچی۔