نوئیڈا میں جرائم پر قابو پانے کے لیے ایس ایس پی کرشنا ویبھو کی ہدایت پر مختلف تھانوں کے تحت دھڑ پکڑ کی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں میں تھانہ ایکسپریس وے کوتوالی کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب پولس ٹیم نے سیکٹر 168 سے چار شاطر چوروں کو گرفتار کیا۔
گرفتار کیے گئے ملزمین میں سدھیر، سندیپ، نریش، اور سنیل ہیں۔ سی او سویتابھ پانڈے نے بتایا کہ پکڑے گئے ملزمین کافی شاطر قسم کے چور ہیں، جو آئے دن ہورہی وارداتوں میں شامل تھے۔