اس موقع پر دیہی ضلع صدر ریشپال اوانا نے کہا کہ کورونا جیسے عالمی وبا کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کے روزگار ختم ہو چکے ہیں۔ لوگ دو وقت کی روٹی کا بندو بست کرنے سے قاصر ہیں، مایوسی کا عالم ہے ۔
نوئیڈا: سماجوادی پارٹی کی جانب سے مسلسل عوام کی مدد جاری - noida, uttar pradesh
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گوتم بدھ نگر میں پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے مسلسل 14 ویں روز شملہ پارک سیکٹر-12 میں 60 سے زائد ضرورت مندوں کو اشیائے خوردونوش کے پیکٹ تقسیم کیا۔
لگاتار 14 ویں دن ایس پی رہنما ٹیم ساحل کی مدد جاری
ایسی صورتحال میں، بطور انسانیت، ہم سب کو ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔ اسی خدمت خلق کے تحت سماج وادی پارٹی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے تاکہ لوگوں کو وقتی راحت مل سکے۔
اس موقع پر دیہی ضلعی صدر ریشپال آوانا ، ایس پی کے سابق ترجمان کنور بلال برنی ، ایس پی لوہیا واہنی کے سابق صدر ساحل خان ، کلچرل سیل کے سابق مہا نگر صدر راکیش یادو ، ایس پی رہنما ممتاز عالم ، تنویر حسین ، ہمت سنگھ جدون ، ستار سیفی اور پرویز عالم بھی موجود تھے۔
TAGGED:
دیہی ضلعی صدر ریشپال اوانا