اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا میں کورونا کے پانچ نئے کیسز کی تصدیق - دادری کے بالا جی انکلیو میں کورونا

ضلع گوتم بدھ نگر ’نوئیڈا‘ کے دادری کے بالا جی انکلیو میں کورونا کے 5 مثبت مریضوں کی تصدیق کے بعد بالاجی انکلیو کو سیل کردیا گیا۔

Balaji enclave was sealed after confirmation of 5 corona positive patients.
5 مثبت مریضوں کی تصدیق کے بعد بالاجی انکلیو کو سیل کردیا گیا۔

By

Published : Jun 15, 2020, 10:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود ابھی تک اس عالمی وبا پر قابو پانے کی کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

After 5 positive cases, Dadri's Bala jee enclave seal

آج دادری کے بالاجی انکلیو میں کورونا کے 5 مثبت مریضوں کی تصدیق کے بعد بالاجی انکلیو کو سیل کردیا گیا۔

مقامی شہریوں کو انتظامیہ اور پولیس کے عہدیداروں کے ذریعہ اپنے گھروں میں رہنے کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچایا جاسکے۔

مقامی انتظامیہ منادی کے ذریعے بھی لوگوں کو کو یہ بتانے کی کوشش کر رہی ہے کہ آپ لوگ گھروں میں رہیں تاکہ اس عالمی وبا سے بچ سکیں۔

واضح رہے کہ اترپردیش میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13،731 ہوگئی ہے اس کے علاوہ ابھی تک 8،268 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ جبکہ اس وائرس کی وجہ ابھی تک 399 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے جہاں حکومت نے اس وبأ پر قابو پانے کے لیے تقریباً دو ماہ تک کا لاک ڈاؤن نافذ کیا لیکن پھر بھی کورونا کیسز کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 3،33،008 درج کی گئی ہے جبکہ 9،520 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details