اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا: کووڈ-19 سے پہلی موت - First death

کورونا وائرس کے انفیکشن سے نوئیڈا میں ایک 60 سالہ بزرگ کے ہلاک ہونے کی خبر ہے، بزرگ کو سانس کی تکلیف کے سبب ہسپتال میں داخل کرایا گیاتھا

نوئیڈا: کووڈ-19 سے پہلی موت
نوئیڈا: کووڈ-19 سے پہلی موت

By

Published : May 8, 2020, 4:26 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا میں ایک 60 سالہ بزرگ کورونا وائرس کی وجہ سے اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نوئیڈا کے ایک نجی اسپتال میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد رات ڈھائی بجے کرونا کے مریض کو انسٹی ٹیوٹ ریفر کردیا گیا تھا جہاں صبح 3بجے اس کی موت واقع ہو گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ سانس کی تکلیف کے سبب انہیں نوئیڈا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 202 ہے۔

ضلع میں 10 نئے معاملات میں سے 3 افراد طبی عملے سے وابستہ ہیں۔ اس سے قبل حفظان صحت کے کارکنان، صحت کے کارکنان، پولیس کے جوانوں کو بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

ایک افغان طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد محکمہ صحت نے اس کے تین ساتھیوں کو بھی قرنطینہ کیا ہے۔ ان تینوں کے نمونے بھی ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ یہ تینوں گریٹر نوئیڈا کے ایک کالج میں زیر تعلیم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details