دہلی سے متصل نوئیڈا کے سیکٹر 5 واقع ایک ایکسپورٹ کمپنی میں اچانک ہوئی آتشزدگی کے بعد چاروں طرف افرا تفری پھیل گئی۔
آتشزدگی کے وقت 15 افراد فیکٹری میں پھنس گئے تھے، جنہیں بعافیت باہر نکال لیا گیا ہے۔
نوئیڈا: ریڈی میڈ گارمنٹس کی فیکٹری میں آتشزدگی سیکٹر 5 میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی فیکٹری ہے۔ فیکٹری میں، کچے اور تیار شدہ سامان کو تیسری منزل پر ٹن شیڈ کے نیچے رکھا جاتا ہے۔ آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں 15 سے زائد ملازمین کام کر رہے تھے۔ اس واقعے کی اطلاع پولیس اور محکمہ فائر کو دی۔ فائیر بریگیڈ اور پولیس اہلکاروں نے لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹے کی مشقت کے بعد مکمل طور پر آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران پولیس نے احتاط کے طور پر قریبی فیکٹریوں کو بھی خالی کرا یا۔ آگ لگنے سے ٹن شیڈ میں رکھے لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔آگ لگنے کی جگہ پر چمنی تھی، اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ چمنی کی وجہ سے لگی ہوگی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ ایا کمپنی کے پاس فائر این او سی ہے یا نہیں۔