فلم سٹی نوئیڈا کے ماروا اسٹوڈیوز میں جاری سہ روزہ بارہویں عالمی فلم فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر فلمی ہدایتکاروں، پروڈیوسرز، آرٹ مداح اور مختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔
تقریب میں بوسنیا اور ہرزیگوینا کے سفیر محمد سنجیک، اسٹیٹ کمیٹی ازبکستان کے جوائنٹ سکریٹری تومربک انوابیکوفا ، فلم ڈائریکٹر راہل راویل ، تخلیقی ہدایت کار رنجیت کپور ، گلوکارہ ڈانسر رگھوناتھ مانیت، ڈائریکٹر اوشا دیشپینڈے ، ٹی وی اداکارہ سمکچھا بھٹناگر، ویوک پال ، مس یوکرین ڈرینا گارڈیاکو ، ایران کے ثقافتی کونسل کے محمد علی ربانی اور سندیپ ماروا موجود رہے۔
اس موقع پر معروف ہدایت کار راہل رویل نے کہا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ فلمیں بنتی اور دیکھی جاتی ہیں لیکن میں آپ طلباء سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں زیادہ فلموں کے ساتھ فلموں کے معیار پر بھی دھیان دینا چاہئے اور ایسی فلمیں بنانی چاہیے جو آپ کو سامعین سے مربوط کرسکیں۔ اپنی فلم کے ان تمام پہلوؤں پر توجہ دیں جو کسی بھی فلم کو بہترین بنا سکتی ہیں جو لوو اسٹوری، بیتاب، انجام اور ارجن پنڈت جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔۔
تقریب کے صدر سندیپ ماروا نے کہا "مجھے بہت خوشی ہے کہ ہم عالمی فلم فیسٹیول کے بارہویں سال میں پہنچ چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے آج ان بارہ سالوں میں یہ ملک کا دوسرا سب سے بڑا فلمی میلہ بن گیا ہے۔