گوتم بدھ نگر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ڈبل سنچری کو عبور کر چکی ہے۔ آج وہاں 10 نئے کورونا مثبت کیسیز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ کل کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آج، گریٹر نوئیڈا کے شاردا ہسپتال میں تین افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ مثبت مریضوں کی عمر 20،22 اور 27 برس ہے۔
گریٹر نوئیڈا نٹ مدائیہ گاؤں سے بھی تین کیس سامنے آئے ہیں، جہاں تین خواتین مثبت پائی گئیں ہیں۔ ان میں ایک 4 سالہ لڑکی، ایک 15 سالہ لڑکی اور ایک 33 سالہ خاتون شامل ہیں۔ سیکٹر 137 فیلیکس ہسپتال سے دو کورونا متاثرین کی اطلاع موصول ہئی ہے۔ یہاں ایک 20 سالہ نوجوان اور ایک 22 سالہ خاتون کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔