ستیش چوہان نے یہ بھی کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی کے افسران دھرنے کے مقام پر آ کر بات کریں اور کسانوں کے مسائل کو حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ اب یقین دہانیوں سے کام نہیں چلے گا۔ مسئلے کے حل تک کسان ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور یہ تحریک یوں ہی جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسان نوئیڈا اتھارٹی کے فریب میں آجاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ ہر صورت اتھارٹی کے افسران کو کسانوں کے مطالبات ماننے ہی ہوں گے۔ دوسری جانب بھارتیہ کسان یونین بھی کسانوں کے تمام مسائل کے تصفیہ کے لئے سرکار پر دباؤ بنا رہی ہے۔