اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسان تحریک کو عام آدمی پارٹی کی حمایت

عام آدمی پارٹی کے ضلعی صدر بھوپندر جادھون کی قیادت میں ہرولا بارات گھر پہنچ کر ریاست کے کسانوں کی طرف سے چلائی جانے والی تحریک کی حمایت کی۔

The farmers' movement got the Aam Aadmi Party
The farmers' movement got the Aam Aadmi Party

By

Published : Sep 10, 2021, 2:15 PM IST

نوئیڈا: اتر پردیش کے نوئیڈا اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے رویہ کے خلاف اور اپنی مانگوں کو لے کر نوئیڈا کے ہرولہ بارات گھر میں سینکڑوں کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ جہاں عام آدمی پارٹی کے کارکنان و ذمہ داران نے پہنچ کر اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے ضلعی صدر بھوپندر جادھون کی قیادت میں ہرولا بارات گھر پہنچ کر ریاست کے کسانوں کی طرف سے چلائی جانے والی تحریک کی حمایت کی۔


اس موقع پر ضلعی صدر بھوپندر جادون نے کہا کہ حال ہی میں عام آدمی پارٹی کا ایک وفد ضلع جیل میں بند کسانوں سے ملنے گیا تھا لیکن انتظامیہ نے انہیں کسانوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔

عام آدمی پارٹی کسان بھائیوں کے مطالبات کے ساتھ ہے اور سڑک سے پارلیمنٹ تک آواز بلند کرتی رہے گی۔

پارٹی کے رکن اسمبلی سنجے سنگھ ہمیشہ راجیہ سبھا میں کسانوں کی آواز اٹھاتے ہیں اور آگے بھی اٹھاتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: مظفر نگر فسادات: متاثرین کے جمعیت علماء ہند نے دیا آشیانہ


اس موقع پر ضلع خزانچی پنڈت امیش گوتم، ضلع نائب صدر کیلاش شرما، سمیویر سنگھ، نوئیڈا ممبر شپ مہم انچارج پنکج آوانا، سنجے تگلپور، اقلیتی سیل ضلع صدر دلدار انصاری، یوتھ سیل ضلع سیکرٹری جیتو چودھری، ضلع سکریٹری مکل تیاگی، سرتاج انصاری، اونکار سنگھ اور رئیس ٹھاکر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details