گریٹر نوئیڈا کے روہی گاؤں میں اراضی حصول کے بعد معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھے کسانوں اور پولیس کے مابین جھڑپ ہوئی۔ اس تصادم میں کئی پولیس اہلکار اور کسانون کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
کسانوں اورپولیس اہلکاروں کے مابین تصادم کئی زخمی موصولہ اطلاع کے مطابق ضلعی انتظامیہ جیور انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تعمیر کے لئے اراضی حاصل کرنے گئی۔ اس دوران جب پولیس نے دھرنے پر بیٹھے کسانوں کو ہٹا نے کی کوشش کی تو وہ مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔
بتایا جارہا ہے کہ دیہی عوام کے پتھراؤ سےایس ڈی ایم گنجا سنگھ بھی زخمی ہوئی ہیں، جنہیں علاج کے لئے گریٹر نوئیڈا کے کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال کے مطابق پتھر لگنے سے ان کے ہاتھ میں چوٹیں آئیں۔
واضح رہے کہ روہی گاؤں کی اراضی بھی جیور انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کے لئے حاصل کی گئی ہے جس کی وجہ کسان طویل عرصے سے دھرنا پر بیٹھے معاوضے میں مستقل اضافے کی مانگ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: علی گڑھ پولیس نے مجتبی کو رہا کیا
ضلعی انتظامیہ کے اہلکار پیر کی صبح بھاری پولیس فورسز کے ساتھ حاصل شدہ اراضی پر قبضہ کرنے پہنچے۔ اس دوران جیسے ہی پولیس فورسز نے دھرنے پر بیٹھے کسانوں کو اٹھانے کی کوشش کی، وہاں موجود سیکڑوں کسان بھڑک گئے اور پتھراؤ کرنا شروع کردیا۔
پتھراؤ کے دوران دھرنے پر بیٹھے کسانوں نے نعرے بازی بھی کی۔ بتایا جارہا ہے کہ مشتعل کسانوں نے پتھراؤ کے دوران آدھی درجن گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی۔ اس کے پولیس اہلکارون کے بس کو بھی نقصان پہنچایا۔