اردو

urdu

ETV Bharat / city

گاؤں میں ملکیت اسکیم کے تحت ڈرون سروے - ڈرون کیمرے سے سروے کا کام شروع

ضلع گوتم بدھ نگر کے تحصیل دادری کے ہاتھی کھیڑا گاؤں میں ملکیت منصوبہ کے تحت آبادی کا نقشہ اور گھرونی بنانے کے لیے ڈرون کیمرے سے سروے کا کام شروع کیا گیا۔

drone camera survey in village under the ownership scheme
گاؤں میں ملکیت اسکیم کے تحت ڈرون سروے

By

Published : Nov 17, 2020, 9:33 PM IST

ریاست اترپردیش، ضلع گوتم بدھ نگر کے تحصیل دادری کے ہاتھی کھیڑا گاؤں میں دو آبادی کا نقشہ اور گھرونی بنانے کے لیے ملکیت اسکیم کے تحت ڈرون سے سروے کا کام شروع کیا گیا۔

گاؤں میں ملکیت اسکیم کے تحت ڈرون سروے

اس دوران دیوکار سنگھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، سیما سنگھ نائب تحصیلدار دادری اور سروے آف انڈیا کے سروے آفیسر موجود تھے۔

کل سے پانچ پانچ گاؤں میں ڈرون کیمرے سے آبادی کا سروے کیا جائے گا، سروے کے دوران محصولات انسپکٹرز، اکاؤنٹنٹ، گرام پنچایت افسران اور صفائی عملہ کو بھی تربیت دی جائے گا۔

تربیت کے وقت محکمہ پنچایت کی جانب سے اے ڈی او پنچایت بھی موجود تھے، ڈرون کیمرے کا سروے کرنے سے قبل گاؤں کے پنچایت افسر کے ذریعہ گاؤں کے لوگوں کی موجودگی میں گاؤں کی پنچایت منعقد کی جائے گی اور اس کاروائی کا اندراج بھی رجسٹر پر کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details