دولہے کی یہ تصویر گریٹر نوئیڈا کے ایک ریسورٹ کی ہے۔ جہاں دولہا اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ رقص و گانے کے ساتھ ٹریکٹر لے کر بارات پہنچا۔ بڑی بات یہ ہے کہ دولہا خود ٹریکٹر چلاتا ہوا ریسورٹ پہنچا اور ٹریکٹر کے آگے دولہے کے رشتہ دار اور دوست موسیقی کے ساز کی دھن پر رقص کرتے ہوئے ریسارٹ پہنچا۔لڑکی کے گھر والوں نے دولہے اور اس کے گھر والوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
Driving a Tractor in a Movie Style: نوئیڈا میں ٹریکٹر پر انوکھی بارات - ٹریکٹرچلاتا ہوا دلہا لے کرپہنچا اپنی بارات
شادیوں میں اکثر دولہے کی بارات سجی ہوئی گاڑی پر نکلتی ہے لیکن گریٹرنوئیڈا میں ایک دولہا چھوٹی گاڑی پر نہیں بلکہ کسانوں کا فخر سمجھے جانے والے ٹریکٹر کو خود چلاتے ہوئے اپنی بارات نکالی ۔Driving a Tractor in a Movie Style
فلمی اندازمیں ٹریکٹرچلاتا ہوا دلہا لے کرپہنچا اپنی بارات
ٹریکٹر میں صرف میرا ڈیزل کا خرچ آیا ہے جو عام بارات کے خرچ سے بہت کم ہے۔ کسانوں کی اصل پہچان ٹریکٹر ہے اس لیے میں ٹریکٹر سے بارات لے کر پہنچا ہوں۔دولہے نے کسانوں کی حمایت کی بھی بات کی ہے۔