اردو

urdu

By

Published : May 18, 2021, 8:38 PM IST

ETV Bharat / city

نوئیڈا: ڈی ایم کا کورونا سے متاثرہ گاؤں کا ہنگامی دورہ

نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر کے دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر ہونے والی اموات کی خبروں کے درمیان ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ان علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔

نوئیڈا: ڈی ایم کا کورونا سے متاثرہ  گاؤں کا ہنگامی دورہ
نوئیڈا: ڈی ایم کا کورونا سے متاثرہ گاؤں کا ہنگامی دورہ

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی تحصیل دادری کے گاؤں پتواری، سینی اور شاہ بیری گاؤں پہنچے اور دیہی عوام سے تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ان گاؤں میں کورونا سے متعدد ہلاکتوں کی خبریں تسلسل سے آتی رہی ہیں۔ جس سے ضلع انتظامیہ افواہ قرار دے رہی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے گاؤں والوں سے کورونا پر ہونے والی کارروائی کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ کورونا سے کئی ہلاکتوں کی خبروں میں رہنے والے گاؤں سائیں میں جائے وقوع کا مکمل معائنہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مختلف محلوں کے لوگوں سے معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے گاؤں والوں سے کہا کہ 'اگر بخار اور کورونا جیسی کوئی علامت ہے تو ضلع انتظامیہ اور انٹیگریٹڈ کنٹرول روم نمبر 180 0419 2211 سے فوری رابطہ کریں تاکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ علاقوں میں پہنچ کر کارروائی کی جاسکے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کی تاکید بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ 'کورونا کو مدنظر رکھتے ہوئے بار بار اپنے ہاتھ دھوئیں، گھر سے نکلتے وقت معاشرتی فاصلے پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال کریں، تاکہ اپنے ساتھ ساتھ گاؤں کو کورونا انفیکشن سے محفوظ بنا سکیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ 'دیہی علاقوں میں کیمپ لگاتے ہوئے ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت کی ٹیم کی طرف سے اینٹیجن ٹیسٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کو میڈیکل کٹس بھی مہیا کی جارہی ہیں۔ لہذا، لوگوں کو کسی بھی افواہ پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details