سہارنپور:یوکرین اور روس کے درمیان گذشتہ دس دنوں سے جنگ جاری ہے Ukraine Russia War جس کے سبب وہاں ہزاروں کی تعداد میں ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں، جن میں کثیر تعداد میں میڈیکل کے طلبہ و طالبات ہیں۔ ان میں جو لوگ کسی طرح یوکرین سے نکل کر سرحدوں تک پہنچے ہیں وہاں سے ہندوستانی حکومت کی جانب سے چلائے جارہے آپریشن گنگا کے تحت انہیں واپس لایا جا رہا ہے۔
یوکرین میں ضلع سہارنپور کے تقریباً87/ طلبہ وطالبات پھنسے ہوئے تھے، جن میں اب 33/ طلبہ و طالبات بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
اپنے بچوں کو محفوظ دیکھ کر ان کے خاندان میں خوشی کا ماحول ہے۔ یوکرین سے واپس لوٹے بچوں کا آج یہاں سہارنپور کے ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے گلدستے دے کر استقبال کیا۔ اس دوران بچوں نے بھی حکومت و انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنی آپ بیتی سنائی۔