اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈہ: کورونا کے روک تھام کے لئے ڈی ایم کے احکامات - نوئیڈا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے میونسپل ایریا اور دیہی علاقوں میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے اور کورونا مریضوں کو زیادہ سے زیادہ علاج کی فراہمی کے پیش نظر دادری میونسپلٹی کا سائٹ معائنہ کیا۔

DM's site inspection of Dadri Town Area
ڈی ایم کا دادری ٹاؤن ایریا کا سائٹ معائنہ

By

Published : May 11, 2021, 5:26 PM IST

ڈی ایم سہاس ایل وائی نے بلدیہ عہدیداروں کو واضح طور پر ہدایت کی کہ میونسپل علاقے میں مستقل بنیادوں پر صفائی ستھرائی کے خصوصی مہم چلائی جائے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دادری نگر علاقہ اور اس سے ملحقہ دیہی علاقوں کے کورونا مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے کے مقصد سے کوڈ ہسپتال کا بھی افتتاح کیا ہے۔

ڈی ایم کا دادری ٹاؤن ایریا کا سائٹ معائنہ

انہوں نے تمام متاثرہ افراد کو آکسیجن کی فراہمی کی ہدایت بھی دی۔ساتھ ہی دادری کے میونسپل علاقوں اور دیہی علاقوں میں کورونا متاثرہ افراد کو میڈیکل کٹس کی فراہمی کا بھی حکم دیا۔ دادری ٹاؤن ایریا اور دیہی علاقوں کے شہریوں کو کورونا ٹیکہ کاری کے عمل کے لئے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام سرکاری مراکز صحت پر حفاظتی ٹیکہ کاری کا بندوبست کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details