اردو

urdu

ETV Bharat / city

UP Election 2022 Vote Count: پولنگ ایجنٹس کو الیکٹرانک گیجٹ ساتھ رکھنے کی ممانعت

ضلع مجسٹریٹ نوئیڈا نے ووٹوں کی گنتی سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ DM Noida Holds Meeting with Polling Agents کے دوران امیدواروں سے کہا کہ ’’کوئی بھی امیدوار اور اس کا ایجنٹ موبائل، کیلکولیٹر، لیپ ٹاپ یا کسی دوسرے الیکٹرانک ڈیوائس کے ساتھ ووٹ کاؤنٹنگ ہال UP Election 2022 Vote Count میں داخل نہیں ہو سکے گا۔‘‘

۱
۱

By

Published : Mar 7, 2022, 10:31 PM IST

اترپردیش انتخابات 2022 کے ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو آزادانہ، منصفانہ اور شفافیت کے ساتھ کرانے کے لیے نوئیڈا کی ضلع انتظامیہ پر عزم ہے۔

ضلع الیکشن افسر اور ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم میں امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ طلب کی۔ DM Noida Holds Meeting with Polling Agents ضلع مجسٹریٹ نے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو ووٹوں کی گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات اور قواعد کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ 10 مارچ کو صبح 7:30 بجے اسٹرانگ رومز کھولے جائیں گے۔ سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور امیدوار اپنا ایجنٹ مقرر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کمیشن کے مقرر کردہ وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شروع کی جائے گی۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ضلع میں ووٹوں کی گنتی کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے کرانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مکمل تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے گنتی کے مقام پر پولیس فورس کی کافی تعداد تعینات کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہر کوئی مجاز اتھارٹی کے ذریعے جاری کردہ پاس کے ذریعے ہی گنتی کے مقام میں داخل ہو سکے گا۔ ’’کوئی بھی امیدوار اور اس کا ایجنٹ موبائل، کیلکولیٹر، لیپ ٹاپ اور کسی دوسرے الیکٹرانک ڈیوائس کے ساتھ گنتی کی جگہ میں داخل نہیں ہو سکے گا۔‘‘

ضلع مجسٹریٹ نے یہ بھی بتایا کہ ’’ووٹوں کی گنتی کے بعد کوئی بھی امیدوار فتح کا جلوس نہیں نکال سکے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہر راؤنڈ کی تکمیل پر کمیشن کے قواعد کے مطابق اس کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فائنانس اینڈ ریونیو وندیتا سریواستو، پولیس آفیسر وشال پانڈے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر انکت کمار، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جیور رجنی کانت، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دادری آلوک کمار گپتا دیگر متعلقہ افسران اور سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details