دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ جج گوتم بددھ نگراترپردیش کی رہنمائی اور مسٹر شمیم احمد انصاری سیکرٹری ڈی ایل ایس اے کی صدارت میں قانونی خواندگی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
نوئیڈا میں قانونی خواندگی کیمپ کا انعقاد - قانونی سروسز اتھارٹی
سکریٹری ڈسٹرکٹ قانونی سروسز اتھارٹی کی جانب سے معلومات فراہم کرتے ہوئےبتایا گیا کہ تمام شہریوں کو قابل رسائی انصاف فراہم کرنے کی غرض سے آگے بھی اسی طرح کے قانونی خواندگی کیمپوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔
نوئیڈا میں قانونی خواندگی کیمپ کا انعقاد
کیمپ میں شرکا نے طلبااور شہریوں کو حق تعلیم، بنیادی حق، بھارتی آئین، سینئر شہریوں کے حقوق، میڈی ایشن اور لوک عدالتوں کی اہمیت، جيو وائل جسٹس ایکٹ وغیرہ کے تعلق سے قانون کی معلومات فراہم کی۔
اس موقع پر ضلع قانونی سروس اتھارٹی کے سکرٹری، شمیم احمد انصاری اور و کلا نے کیمپ میں مسٹر افروز خاں پینل ڈی ایل ایس اے، میجر مسٹر روپ سنگھ ناگر ،سماجی کارکن بال چند ناگر، ہری سنگھ نمیش کے علاوہ اسکول کے مینیجر اور کثیر تعداد میںطلبا، طالبات اور مقامی باشندے نے شرکت کی۔