اردو

urdu

ETV Bharat / city

Farmer's Demands Accepted in Noida: نوئیڈا میں کسانوں کے مطالبے چار ماہ بعد تسلیم

نوئیڈا میں کئی ماہ سے اپنی مطالبے کو لے کر احتجاج کر رہے کسانوں کی مانگ کو نوئیڈا اتھارٹی نے تسلیم کرلیا ہے Farmer's Demand Accepted by Noida Authority۔ اس احتجاج میں نوئیڈا کے 81 گاوٗں کے کسانوں نے شرکت کی۔

By

Published : Jan 1, 2022, 10:41 AM IST

Farmer's Demands Accepted in Noida
Farmer's Demands Accepted in Noida

نوئیڈا: جس طرح دہلی کی سرحدوں پر سال بھر بیٹھے کسانوں کے مطالبات مرکزی حکومت کو تسلیم کرنے پڑے تھے۔ کچھ اسی انداز میں نوئیڈا میں بھی ریاستی حکومت اور انتظامیہ کو اتر پردیش کے نوئیڈا کے 81 گاؤں کے کسانوں کے احتجاج اور دھرنے کے سامنے جھکنا پڑا اور کسانوں کے بیشتر مطالبات تسلیم کر لئے گئےFarmer's Demands Accepted in Noida ۔ جس سے نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر کے باہر 122 دنوں سے جاری دھرنا اور ہڑتال ختم ہو گیا۔

ویڈیو دیکھیے۔

نوئیڈا اتھارٹی نے کسانوں کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں Noida Authority Accepted Farmer's Demands۔ صرف 10 فیصد اراضی اور 64 فیصد معاوضے کا مطالبہ حکومت کو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔ نوئیڈا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر مہیش شرما Dr Mahesh Sharma MP، رکن اسمبلی پنکج سنگھ، ایس ای او پروین مشرا اور اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے کسانوں کے درمیان پہنچ کر دھرنا ختم کرایا۔

واضح رہے کہ بھارتیہ کسان پریشد کی قیادت میں اتر پردیش نوئیڈا کے 81 گاؤں کے کسانوں نے کئی مطالبات کو لے کر یکم ستمبر سے نوئیڈا اتھارٹی Noida Authority کے خلاف دھرنا شروع کر دیا تھا۔ شروع میں کسانوں نے سیکٹر 5 ہرولا بارات گھر میں دھرنا شروع کیا۔ کسانوں نے کئی دنوں تک مسلسل احتجاج کرتے ہوئے اتھارٹی مارچ نکالا لیکن مطالبات پورے نہ ہونے پر 16 نومبر سے کسانوں نے سیکٹر 6 میں واقع نوئیڈا اتھارٹی کے سامنے دھرنا شروع کر دیا۔


تقریباً دو ہفتوں سے کسانوں نے اتھارٹی کے تمام دروازے مکمل طور پر بند کر رکھے تھے۔ کسی افسر و ملازم کو اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ عام لوگوں کو ایک ماہ تک دفتر میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ اب چار مہینوں کے بعد نوئیڈا اتھارٹی Noida Authority کے عہدیداروں اور کسانوں کے درمیان بات چیت کے بعد مطالبات کو تسلیم کیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details