اردو

urdu

ETV Bharat / city

Hindutva groups demand release of Dara Singh: اڑیسہ کی جیل میں بند دارا سنگھ کی رہائی کا مطالبہ - کرانتی کاری منووادی مورچہ پارٹی

اڑیسہ کی جیل میں 22 سالوں سے بند دارا سنگھ کی رہائی کا مطالبہ ہندو شدت پسندوں تنظیموں Hindu Extremist Organizations نے کیا- نوئیڈا کے پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ جنوری 1999 میں دارا سنگھ نے آسٹریلیائی پادری گراہم اسٹینس اور ان کی دو بیٹی کو جلا کر قتل کر دیا تھا Dara Singh Burned to Death Graham Staines, an Australian Priest, and His Two Daughters۔

Demand Release Dara Singh
Demand Release Dara Singh

By

Published : Jan 23, 2022, 12:42 PM IST

ہندو تنظیموں نے اڑیسہ کے کینجھور ضلع میں جنوری 1999 میں آسٹریلیائی پادری گراہم اسٹینس اور اس کی دو بیٹیوں کو جلاکر مارنے والے دارا سنگھ Dara Singh کو یوم جمہوریہ کے موقع پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور عمر قید کی سزا کاٹ رہے مجرم کو ہندو تنظیموں نے اپنا ہیرو قرار دیا ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔


نوئیڈا میڈیا کلب Noida Media Club میں منعقدہ پریس کانفرنس میں آل انڈیا ہندو مہاسبھا All India Hindu Mahasabha کے قومی صدر منا کمار شرما کی قیادت میں دارا سینا، کرانتکاری منو وادی مورچہ، میرٹ انڈیا، کھٹک چار ماکر والمیکی دھرم رکش سینا، نوتن کونارک سن مندر نرمان شالا وغیرہ تنظیموں نے بتایا کہ انہوں نے صدر، وزیر اعظم، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، یوگی آدتیہ ناتھ اور اڈیشہ کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ گزشتہ 22 سالوں سے اڑیسہ کی جیل میں بند اتر پردیش کے دارا سنگھ کو یوم جمہوریہ کے موقع پر رہا کیا جائے۔


دارا سینا کے سرپرست، کرانتی کاری منووادی مورچہ پارٹی Kranti Kari Manuwdi Mocha Party کے قومی صدر اور میرٹ انڈیا کے کنوینر آر کے بھردواج نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ انگلستان کی نگرانی میں نکسلی عیسائی دہشت گردوں کے مشنری گینگوں کے ذریعے غیر ملکی گرانٹس کا غلط استعمال کر کے خدمت کے نام پر ہندوؤں کو عیسائی بنایا جا رہا ہے بلکہ ان کے ہاتھ میں ہتھیار تھما کر انہیں نکسلی عیسائی دہشت گرد بنا رہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ دور دراز کے بنواسی علاقوں میں عیسائی نہیں بننے پر ہندو خاندانوں کی ماں بیٹیوں کو چڑیل کہہ کر زندہ جلایا جا رہا ہے۔ جب کہ غیر ملکی عطیہ کی غیر ملکی رقم کو تبدیلی مذہب اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:

آل انڈیا ہندو مہاسبھا All India Hindu Mahasabha کے قومی صدر منا کمار شرما نے کہا کہ گراہم سٹینز نے اڑیسہ میں پادری بن کر مذہب تبدیل کرارہا تھا جو آزادی مذہب بل کے خلاف تھا۔

یہ بھی پڑھیں:


ہندو تنظیموں نے درخواست کی کہ گزشتہ 22 سالوں سے اڑیسہ جیل میں بند دارا سنگھ کو یوم جمہوریہ کے موقع پر رہا کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details