ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں ٹاٹا کے اشتراک سے سیکٹر 125 میں نوئیڈا کووڈ اسپتال شروع ہونے جارہا ہے۔ سیکٹر 125 میں تعمیر کیے جارہے کووڈ اسپتال کی سائٹ کا معائنہ کرنے کے لیے آج ضلع آفیسر سوہس ایل وائی نے کیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر کووڈ ہسپتال کی تیاری شروع کریں تاکہ کووڈ-19 پروٹوکول کے مطابق ضلع میں کورونا کے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کی سہولت مزید بہتر طریقے سے فراہم کی جاسکے۔