اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا: ایس ڈی ایم و دیگر عملہ نے کووڈ 19 کا ٹیکہ لگوایا - ایس ڈی ایم نے عوام سے اپیل

ایس ڈی ایم نے عوام سے اپیل کی کہ کووڈ 19 ویکسینیشن پروگرام کے دوران شیڈول کے تحت جن کے نمبرات آرہے ہیں وہ بلا تاخیر کووڈ 19 ویکسینیشن کے لئے مقررہ وقت پر پہنچ جائیں اور حکومت کے اس اہم پروگرام سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

noida
noida

By

Published : Feb 22, 2021, 6:48 PM IST

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے جیور کے ڈپٹی کلکٹر رجنی کانت نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر جیور میں اپنے عملے کے ساتھ کووڈ 19 کا ٹیکہ لگوایا۔ ان کے علاوہ کووڈ ۔ 19 کا ٹیکہ نائب تحصیلدار جیور بلندو بھوشن ورما نے لیا۔

کورونا کے دوران تمام افسران مستقل طور پر فرنٹ لائن پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم نے عوام سے اپیل کی کہ کووڈ 19 ویکسینیشن پروگرام کے دوران شیڈول کے تحت جن کے نمبرات آرہے ہیں وہ بلا تاخیر کووڈ 19 ویکسینیشن کے لئے مقررہ وقت پر پہنچ جائیں اور حکومت کے اس اہم پروگرام سے بھر پور فائدہ اٹھائیں، تاکہ کورونا جیسی مضر بیماری سے بر وقت نجات حاصل کی جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details