اردو

urdu

ETV Bharat / city

نو ئیڈا: کورونا وائرس متاثرین میں اضافہ - عالمی وبا

ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے گوتم بودھ نگر میں کورونا مثبت کی تعداد اب تک 58 ہو چکی ہے، جبکہ علاج کے بعد صحت یاب ہو کر 8 مریضوں کو فارغ کردیا گیا ہے۔

لکھنئو: کورونا وائرس متاثرین میں اضافہ
لکھنئو: کورونا وائرس متاثرین میں اضافہ

By

Published : Apr 6, 2020, 1:44 PM IST

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ' کورونا وائرس وبا کی روک تھام کے لئے سماجی دوری کی بات کی گئی ہے ساتھ ہی افواہوں کو پھیلانے والوں کے تعلق سے سخت ہدایات دی گئیں کہ انہیں بخشا نہیں جائے گا۔

گوتم بودھ نگر ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے بتایا کہ کوڈ 19 ایک مہلک وبا ہے جسے ہم سماجی دوری بنانے کے بعد ہی اس پر قابو پا سکتے ہیں۔

لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں محکمہ صحت، صفائی ستھرائی کے کارکنان اس وبا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ کوئی غلط افواہیں نہ پھیلائیں۔ اگر آپ کو کوئی معلومات موصول ہوتی ہیں تو پھر اس کی تصدیق کروائیں۔

ڈی ایم نے سخت انتباہ دیاکہ افواہ پھیلانے والوں پر نگاہ رکھا جا رہا ہے، اگر کسی طرح کی افواہیں پھیلائی گئیں تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے گی۔ضلعی مجسٹریٹ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس وبا کی روک تھام میں حکومت اور انتظامیہ کا تعاون کریں اور گھر پر رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details