مہا نگر صدر شہاب الدین کی قیادت میں تمام عہدیداروں نے جھاڑو لگا کر وزیراعلیٰ یوگی کو جواب دیا جنہوں نے پرینکا گاندھی کے جھاڑو لگانے پر مذاق اڑایا تھا۔
شہاب الدین نے کہا کہ برسراقتدار رہنماؤں کے بیانات سے تکبر جھلکتا ہے۔ انہیں جھاڑو لگانے والا حقیر اور گندا نظر آتا ہے۔ یہ ان کی دلت مخالف سوچ کو بے نقاب کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہماری رہنما پرینکا گاندھی اور دیگر خواتین اور دلتوں کے خلاف جو نازیبا تبصرہ کئے ہیں ہم اس کے خلاف جھاڑو لگا کر احتجاج درج کرا رہے ہیں۔