اردو

urdu

By

Published : Jun 26, 2020, 4:35 PM IST

ETV Bharat / city

کانگریس کا حکومت پر انتقامی کارروائی کا الزام

کانگریسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 'حکومت اپنا کام کرے اور ہم غریب اور مہنگائی سے پریشان حال عوام کے حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔'

حکومت پر انتقامی کاروائی کا الزام
حکومت پر انتقامی کاروائی کا الزام

اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں کانگریس نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پولیس کے ذریعے کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ڈرا رہی ہے، پروٹوکول کے نام پر گرفتاری کی جا رہی ہے جبکہ بی جے پی کارکنان کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے لیکن کانگریس پارٹی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی اور کانگریسی کارکنان قانونی چارہ جوئی اور انتقامی کارروائی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ کانگریس عوام کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔

حکومت پر انتقامی کاروائی کا الزام

کانگریس کارکنان نے کہا کہ 'ڈیزل اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف اب اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں کسانوں اور مختلف پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے احتجاج اور مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ نوئیڈا میں کانگریس مسلسل احتجاج اور دھرنے دے رہی ہے لیکن شاید اب حکومت اور انتظامیہ کو احساس ہونے لگا ہے کہ کہیں یہ احتجاج بڑی شکل نہ اختیار کر لے اس لیے اس نے پکڑ دھکڑ شروع کر دی اور اسی ضمن میں کانگریس کے پر امن احتجاج کر رہے 18 کانگریسیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ان میں سٹی صدر شہاب الدین، ​​اتر پردیش کانگریس کے ممبران چودھری رام کمار تنور، اشوک شرما پی سی سی شامل تھے۔ جب کانگریسی پولیس اسٹیشن سیکٹر 20 پہنچے اور انسپکٹر راکیش کمار سنگھ سے گرفتار کانگریسیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا، تو ایس ایچ او نے رہا کرنے سے منع کر دیا۔ جب کانگریس والوں نے ان کو یاد دلایا کہ پولیس اسٹیشن سیکٹر 20 میں ہی کچھ دن قبل بی جے پی کے 100 سے زائد افراد نے احتجاج کیا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی اور معاشرتی فاصلہ کی دھجیاں اڑا دیں تھیں اور گرفتار شخص کو رہا بھی کیا گیا تھا، اس وقت بی جے پی کے لوگوں پر کارروائی کیوں نہیں کی، پھر انسپکٹر راکیش کمار سنگھ بگلیں جھانکنے لگے اور کہا کہ اوپر سے حکم ہے کہ وہ ضمانت نہیں دے سکتے۔ سیکٹر 6 پر جائیں اور سٹی میجسٹریٹ سے ضمانت لیں'۔

کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ 'بہرحال ہر محاذ پر ناکام تمام مرکزی اور ریاستی حکومتیں جمہوری طریقوں کے بجائے آمرانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ کانگریسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنا کام کرے اور ہم غریب اور مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details