ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں ماہ نومبر 2020 کو ’ٹریفک ماہ‘ کے طور پر منایا گیا، جس کی مناسبت سے آج اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اختتامی تقریب میں پولیس کمشنر آفس سیکٹر 108 نوئیڈا، کمشنر پولیس، ایڈیشنل کمشنر پولیس، لاء اینڈ آرڈر اور آئی آر ٹی آئی کے چیئرمین روہت بلوجہ نے شرکت کی۔
ٹریفک ماہ کی اختتامی تقریب ماہ ٹریفک کے اختتامی تقریب میں کووڈ-19، ماحولیات اور سڑک سیکیورٹی جیسے موضوعات پر تقاریر کی گئیں، تقریب کے اختتام پر ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے ڈی سی پی ٹریفک گنیش شاہ نے سائیکل ریلی کو گرین سگنل دکھا کر روانہ کیا۔
سائیکل ریلی میں سائیکل رائیڈرس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کے جوان بھی شامل تھے، جس کو نوئیڈا کے جی آئی پی مال سے روانہ کیا گیا، اس دوران سائیکل رائیڈرز کے لیے سائیکلسٹ کے لیے راستہ بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
ٹریفک ماہ کے دوران، گوتم بودھ نگر ضلع میں مختلف ٹرانسپورٹ یونینوں کے ڈرائیوروں، آپریٹرز، آٹو، ٹیمپو، کیبس، ای رکشہ ڈرائیوروں اور روڈ ویز ڈپو میں کام کرنے والے مجموعی طور پر 4390 افراد اور 38 اسکولوں یا کالجوں میں 381 اساتذہ ، 4179 طلباء اور طالبہ کو کوڈ-19، ماحولیات اور ٹریفک قوانین کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا، نیز ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا حلف بھی لیا گیا اور بعض کو اسناد بھی تقسیم کیے گئے۔