اردو

urdu

By

Published : Jul 29, 2021, 10:41 PM IST

ETV Bharat / city

گریٹر نوئیڈا: پانی نکاسی کی بدتر حالت، ٹھیکیدار پر جرمانہ عائد

گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نریندر بھوشن نے ہلدونی اور کولیسرا کا دورہ کیا۔ جہاں ہلکی سی بارش کے بعد ہی سڑک تالاب میں تبدیل ہوگئی اور لوگ گھنٹوں جام میں پھنسے رہے۔

CEO blacklist the company and penalty on contractor due to worst drainage system in greater noida
پانی نکاسی کی بدتر حالت، ٹھیکیدار پر جرمانہ عائد

سی ای او نے کارروائی کرتے ہوئے ذمہ دار کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا اور ٹھیکیدار پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

سی ای او نے 24 گھنٹوں میں ذمہ دار افسران سے رپورٹ طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز ہونے والی بارش کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ پانی بھر گیا تھا۔ سڑک پر پانی سے ٹریفک نظام مفلوج ہو گیا تھا اور لوگ سڑکوں پر گھنٹوں پھنسے رہے۔ اس سے قبل ایسی صورت حال پیش نہیں آئی تھی۔

خبریں اور تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سی ای او نریندر بھوشن ہلدونی اور کلیسرا کا دورہ کیا اور پانی جمع ہونے کی جانچ کی۔

خراب حالت کو دیکھ کر سی ای او نے اتھارٹی افسران کو سخت سرزنش کی ہے۔ اس فیلڈ میں کام کرنے کے ذمہ دار ٹھیکیدار اے کے سنگھ کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔ اس پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: خودکشی کے نوٹ نے سب کے ہوش اڑادیئے

اس دوران اتھارٹی کے جنرل منیجر اے کے اروڑا، سینئر منیجر کپل دیو، سینئر منیجر اے کے جین، واٹر، سیور، محکمہ صحت اور شہری خدمات کے افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details