اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیب لوٹنے والے بدمعاش کو پولیس انکاؤنٹر میں گولی لگی، دو گرفتار - اردو نیوز نوئیڈا

اتر پردیش کے نوئیڈا کے علاقہ گھوڑی گاؤں کے قریب گول چکر پر کار میں سوار تین بدمعاشوں کے ساتھ پولیس سے انکاؤنٹر ہوا۔ اس دوران ایک بدمعاش کی ٹانگ میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگیا۔ اسے پولیس نے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا جب کہ ایک بدمعاش فرار ہوگیا۔

can robber injured in police encounter, two arrested in noida
کیب لوٹنے والے بدمعاش کو پولیس انکاؤنٹر میں گولی لگی، دو گرفتار

By

Published : Sep 5, 2021, 7:54 PM IST

بدمعاشوں کے قبضے سے 29 اگست کو لوٹی گئی کیب، دو پستول اور کارتوس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گریٹر نوئیڈا کے جیو سیکٹر میں گول چکر کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

دریں اثناء ایرٹیگا کار میں سوار تین نوجوانوں کو پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر گولی چلادی۔ جب پولیس نے بدمعاشوں کو گھیر کر جوابی فائرنگ کی تو ہاپوڑ کے سکلم پورہ گاؤں کے رہنے والے ارون کمار کی ٹانگ میں گولی لگی۔

پولیس نے ارون اور اس کے ساتھی امیت کمار کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ جب کہ وکاس فرار ہے۔ ارون کو پولیس نے ضلع اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

مزید پڑھیں:بارہ بنکی: وکیل کا گلا کاٹ کر قتل

29 اگست کو تینوں بدمعاشوں نے غازی آباد سے تلپتا کے لئے بلند شہر کے بندو خان کی ٹیکسی بک کی تھی۔ دادری کے نہر بائی پاس پر بدمعاشوں نے بندو خان ​​کے گلے میں رسی ڈال کر اسے گاڑی سے باہر پھینک دیا۔ بدمعاش کار، پرس اور موبائل چھین کر لے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details