اردو

urdu

ETV Bharat / city

IHGF Delhi Fair:دستکاری میلہ میں مرادآبادی مصنوعات میں خریداروں کی دلچسپی - مراد آبادی دستکاری کی خریداری میں لوگوں کی دلچسپی

سالم علی اپنی مصنوعات کے ساتھ ایکسپو میلہ موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی چار پانچ گھنٹے میں ہی سینکڑوں غیر ملکی صارفین نے ان کی مصنوعات کی خریداری میں دلچسپی دکھائی۔ انھیں اس بات کا قوی امکان ہے کہ میلہ ختم ہونے تک کثیر تعداد غیر ملکی صارفین کی جانب آرڈر ملیں گے- Five Day Handicraft Fair Set to Begin from March 30 in Greater Noida’s Expo Mart

مرادآبادی مصنوعات
مرادآبادی مصنوعات

By

Published : Apr 2, 2022, 7:46 AM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں آئی ایچ جی ایف دہلی کے زیر اہتمام چل رہے میلے میں بیرونی صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس میں یوروپ ،امریکہ آسٹریلیا و عرب امارات سے کثیر تعداد میں لوگ سامان خریدنے آتے ہیں،بیرونی صارفین بھارت میں بنی اشیاء بالخصوص مراد آبادی مصنوعات کی خریدانے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ Five Day Handicraft Fair Set to Begin from March 30 in Greater Noida’s Expo Mart

مرادآبادی مصنوعات

اس موقع پر مراد آباد کے ساکن سالم علی بھی اپنی مصنوعات کے ساتھ ایکسپو میلہ موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی چار پانچ گھنٹے میں ہی سینکڑوں غیر ملکی صارفین نے ان کی مصنوعات کی خریداری میں دلچسپی دکھائی۔ انھیں اس بات کا قوی امکان ہے کہ میلہ ختم ہونے تک کثیر تعداد غیر ملکی صارفین کی جانب آرڈر ملینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکوٹر کو جلتی ہوئی لائٹ میں تبدیل کرکے ایک نیا رنگ اور لک دینے کی کوشش کی ہے۔ لمبریٹا اور ویسپا اسکوٹر کو تبدیل کر کے گھروں میں سجاوٹ کے لئے مختلف قسم کے لیمپ بنا ئے ہیں، جو الیکٹرک سے جلتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے چھوٹی اسکوٹر بھی بنائی ہے جس میں دو بچہ آسانی سے بیٹھ کر کھیل سکتے ہیں۔یہ تمام چیزیں الیکٹرک اور بیٹری سے چلتی ہیں۔ان مصنوعات میں انگریزوں کے زمانے کا پیٹرول پمپ کافی دلچسپی اور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جسے لوگ کافی تعداد میں دیکھ بھی رہے ہیں اور خرید بھی رہے ہیں۔اب تک سب سے زیادہ اسی پٹرول پمپ کو پسند کیا گیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں اب سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، لوگوں کے پاس کام آنے شروع ہو گئے ہیں اور مندی کے دور سے نکلنے کی شروعات ہو گئی ہے اس طرح کے ایکسپو میلہ سے ہم جیسے لوگوں کو کافی فائدہ بھی ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا: ایکسپو مارٹ میں منعقدہ دستکاری میلے کا اختتام

میلے میں 15 ہال اور 900 مستقل شو رومز ہیں۔ ان میں گھر، طرز زندگی، فیشن، ٹیکسٹائل اور فرنیچر کے لیے 2500 سے زیادہ مصنوعات ہیں۔ ڈسپلے پر 2000 سے زیادہ جدید مصنوعات اور 300 سے زیادہ ڈیزائنوں کا مجموعہ ہے۔ 14 کیٹیگریز میں پروڈکٹس ہیں۔ ان میں گھریلو سامان، گھر کی فرنشننگ، فرنیچر، تحفہ اور سجاوٹ کی اشیاء، لیمپ اور لائٹنگ، کرسمس اور تہوار کی سجاوٹ، فیشن جیولری اور اسیسریز، سپا اور ویلنیس، قالین، باتھ روم کی اشیاء، گارڈن اشیاء، تعلیمی کھلونے اور گیمز، ہاتھ سے تیار کاغذ شامل ہیں۔ اسٹیشنری اور چمڑے کے تھیلےہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details