کورونا وائرس سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے کورونا متأثرین کی مدد کے لیے ماچندی میترا منڈل شاہدرہ نے شاہدرہ کے فلور مارکیٹ میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے اشتراک سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔
کورونا متاثرین کی مدد کے لیے خون عطیہ کیمپ لاک ڈاؤن کے سبب خون کے عطیات میں کمی آئی ہے جسے پورا کرنے کے لیے اس بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ہے۔
بی جے پی شاہدرہ ضلع کے ترجمان وپن جین سمیت 52 سے زیادہ افراد نے خون کا عطیہ کیا۔
ریڈ کراس سوسائٹی سے ڈاکٹر ساگر کھنہ، بینا روہیلہ، شیوانی ادھیکاری، رمیش اور لوکیش و دیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔
کیمپ میں خون لینے سے پہلے تمام خون عطیہ کرنے والوں کو مکمل حفاظتی سامان دیا گیا اور اس جگہ کو بار بار سینیٹایز کیا جاتا رہا۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کے اس خوفناک ایام میں بھی جو لوگ رضاکارانہ طور پر کورونا متاثرین کی مدد کے لیے خون کا عطیہ دے رہے ہیں وہ تعریف کے مستحق ہیں، ہم سب کو بھی اس بحران میں مددگار کی حیثیت سے کھڑا ہونا چاہئے تب ہی بھارت یہ جنگ پوری طرح سے جیت سکے گا۔