اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوم جمہوریہ پر بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم - beti bachao movemnt at noida

ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر کے نوئڈا میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے ساتھ ہی بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ویکلی شعوری آگہی مہم اختتام پذیر۔

یوم جمہوریہ پر بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم
یوم جمہوریہ پر بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم

By

Published : Jan 26, 2020, 10:54 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:09 AM IST

حکومت کی ترجیح کے مطابق، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ شعوری آگاہی مہم جو 20 جنوری سے شروع ہوئی تھی وہ 26 جنوری ضلعی سطح کے کھیل مقابلوں کے ساتھ ختم ہوئی۔

یوم جمہوریہ پر بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم

یوتھ ویلفیئر آفیسر رشی کمار کے تعاون سے 26 جنوری 2020 کو چودھری ویدرام نگر اسپورٹس اسٹیڈیم، دجانہ میں ضلع کی لڑکیوں کے لئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈیڑھ سو سے زیادہ لڑکیوں نے حصہ لیا۔

یوم جمہوریہ پر بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم

چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ کے ذریعہ فاتحین کو میڈلز اور تعریفی اعزاز سے نوازا گیا۔ پروگرام میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر، پونم بشنوئی نے لڑکیوں کو ہمیشہ کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔

یوم جمہوریہ پر بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم

پروگرام میں گرام پردھان دوجانہ، پرنسپل گاندھی انٹر کالج، دوجانہ، مہیلا شکتی مرکز اور ون اسٹاپ سنٹر کی ٹیم موجود تھی۔کبڈی سپورٹس میں کماری مایا وتی انٹر کالج بادل پور اور کھو کھو میں مہاراجہ نین سنگھ آریا انٹر کالج، کچیڑا برس آباد پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یوم جمہوریہ پر بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم
Last Updated : Feb 28, 2020, 2:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details