گریٹر نوئیڈا:اتر پردیش کے نوئیڈا اسٹیٹ فلیٹ اونرز مین ایسوسی ایشن (NEFOMA) Noida Estate Flat Owners Main Association کے صدر انو خان جمعہ کو دادری اسمبلی حلقہ آزاد امیدار Dadri Assembly Constituency Independent Candidate کے طور پر پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔
Annu Khan Filed Nomination Paper Dadri: دادری اسمبلی حلقہ سے انو خان نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا - دادری اسمبلی حلقہ آزاد امیدار
گریٹر نوئیڈا کے دادی اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر نوئیڈا اسٹیٹ فلیٹ اونرز مین ایسوسی ایشن Noida Estate Flat Owners Main Association کے صدر انو خان نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے۔
پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے بعد انو خان Annu Khan نے کہا کہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے مسائل 12 سالوں سے اٹھا رہے ہیں اور فلیٹ خریداروں کے مسائل کے لیے ہر دروازے پر گئے اور سب کی مدد کی۔ میں کسانوں، فلیٹ خریداروں اور گاؤں کے مسائل پر انتخاب لڑوں گا۔
انو خان نے کہا کہ گریٹر نوئیڈا Greater Noida میں فلیٹ خریداروں، کسانوں اور کالونی کے مکینوں کے بہت سے مسائل ہیں جو ابھی تک کسی کی طرف سے حل نہیں ہوئے ہیں، یہاں کے لوگوں کے ساتھ سیاسی جماعتوں نے دھوکہ کیا ہے۔
انو خان نے مزید کہا کہ میں ہر سوسائٹی اور گاؤں میں جا کر لوگوں کو اپنا کام بتاؤں گا، کورونا کے دوران ہماری ٹیم نے پورے ضلع کے ضرورت مند لوگوں کی ہر ممکن مدد کی اور روزانہ 1200 لوگوں کو کھانا فراہم کیا، ویکسین کیمپ لگائے اور آکسیجن سلنڈر گھر گھر پہنچائے۔
مزید پڑھیں:
پرچۂ نامزدگی کے موقع پر سنتوش کمار ورما، عاصم خان، دھننجے شرما، ایڈوکیٹ کے کے سنگھ، انوپ کمار، اویناش سنگھ، نتن رانا، راشد صدیقی، بلال خان وغیرہ موجود تھے۔