اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوپی پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تمام تیاریاں مکمل - دوسرے مرحلے کی تمام تیاریاں مکمل

ضلع نوئیڈا کے ڈسٹرکٹ آفیسر سہاس ایل وائی نے کہا کہ یوپی پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور موثر طریقے سے کرانے کے لئے انتظامیہ پرعزم ہے۔

all preparations are complete in second phase of up panchayat election
یوپی پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تمام تیاریاں مکمل

By

Published : Apr 18, 2021, 10:48 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے ڈسٹرکٹ آفیسر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سہاس ایل وائی نے تمام زونل اور سیکٹر مجسٹریٹ، پریذائڈنگ افسران اور دیگر پولنگ افسران کو ہدایت دی ہے کہ یوپی پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 19 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پنچایتی انتخاب میں آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور موثر طریقے سے ووٹنگ کی انجام دہی کے لیے انتظامیہ پرعزم ہے جس میں تمام زونل، سیکٹر مجسٹریٹ، پریذائڈنگ افسران اور دیگر پولنگ افسران کا اہم کردار ہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر نے کہا کہ کوئی بھی پریذائڈنگ آفیسر اور پولنگ آفیسر کسی بھی امیدوار کی زور زبردستی قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے سب کو متنبہ کیا کہ اگر کہیں ایسا معاملہ نوٹس میں آیا تو ضلعی انتظامیہ مجرموں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنائے گی، انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دوران تمام پولنگ افسران انتہائی شفافیت کے ساتھ تمام طریقہ کار انجام دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام سیکٹر مجسٹریٹ ووٹنگ کے عمل کے دوران 2 گھنٹے کے وقفے پر کنٹرول روم کو ووٹنگ کی فیصد کی معلومات دیتے رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details