ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا سے رکن اسمبلی پنکج سنگھ نے اسمبلی انتخابات میں جیت کے بعد شہر کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے شہر کے بھنگیل ایلیویٹیڈ روڈ اور پرتھلا فلائی اوور پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اور تعمیراتی امور سے متعلقہ حکام سے بات چیت بھی کی۔
واضح رہے کہ ان دو بھنگیل ایلیویٹڈ اور پرتھلا فلائی اوور کی تعمیر سے تمام مسافروں کی پریشانی ختم ہو جائے گی اور سفر بھی آسان ہو جائے گا۔ مذکورہ مقام پرے جام کا مسئلہ بھی ختم ہو جائے گا۔Flyover Under Construction in Noida
نوئیڈا اتھارٹی 468 کروڑ روپے کی لاگت سے آغا پور سے این پی ای زیڈ کے درمیان 4.5 کلومیٹر ایلیویٹڈ سڑک تعمیر کر رہی ہے۔
نوئیڈا کے فیز 2 میں رہنے والے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عرصہ دراز سے تجاوزات کی وجہ سے لوگ گھنٹوں جام میں پھنسے رہتے تھے۔
بھنگیل ایلیویٹڈ روڈ کے تعمیراتی کاموں سے ہزاروں لوگوں کی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ جس کا عوام کو بے صبری سے انتظار ہے۔