ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں کسی تنازعہ کے معاملے میں سیکٹر 20 کی پولیس ٹیم نے سیکٹر 5 ہرولہ سے کسی شخص کو پولیس اسٹیشن لے کر آئی تھی۔
ملزم نے کہا کہ میں کورونا پازیٹیو ہوں! ملزم سے سوالات و جوابات کے دوران اس نے جیسے ہی اپنے آپ کو کورونا پازیٹیو بتایا تو پولیس اہلکار کے لوگ پریشان ہوگئے اور ملزم کو فورا پولیس اسٹیش کے ایک کنارے کی جناب کھڑا کردیا گیا۔
اس دوران کورونا کے خوف سے کسی بھی پولیس اہلکار کی ہمت نہیں ہوسکی کہ وہ اس ملزم کے قریب تک جاسکیں۔
اس کے بعد فورا سینٹائزیشن کرنے والوں کو طلب کر کے پورا تھانہ بشمول متاثرہ شخص کو سینیٹائیز کیا گیا اور ایمبولینس بلا کر اس شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ واقعی وہ شخص کورونا مثبت ہے بھی یا نہیں۔