عام آدمی پارٹی گوتم بدھ نگر اتر پردیش میں ضلع صدر بھوپیندر جادون کی صدارت میں پارٹی کا یوم تاسیس AAP Foundation Day تمام عہدیداروں اور کارکنوںکیک کاٹ کر بڑی دھوم دھام سے منا یا۔ اس موقع پر ایک سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا، اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر خواتین سیل کی ریاستی صدر بنیلم یادو نے شرکت کی۔
نیلم یادو نے اپنے خطاب میں کہا کہ عام آدمی پارٹی کی بنیاد آج ہی کے دن یعنی 26 نومبر 2012 کو رکھی گئی تھی، پارٹی کا مقصد یہ یہی ہے کہ ہر عام آدمی کو تمام بنیادی سہولتیں مہیا ہوں،اور پارٹی اس میں کامیاب بھی ہوئی ہے۔ اس کا مقصد اور اسی کی وجہ سے دہلی کے لوگوں نے اروند کیجریوال کو تیسری بار وزیر اعلیٰ بنایا اور اب ہم سب مل کر دہلی ماڈل کو اتر پردیش میں بھی نافذ کرنے کی کوشش کرینگے۔
ضلع صدر بھوپیندر جدون نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے ایک تحریک سے جنم لیا ہے۔اروند کیجریوال نے سیاست کا رخ بدل دیا ہے اور اب دیگر سیا سی جماعتیں بھی بجلی، پانی، صحت اور تعلیم کی بات کرنی شروع کر دی ہے۔