اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر چلتی کھلی گاڑی پر رقص کرنے والی ایک لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں ایک نوجوان خاتون چلتی کھلی گاڑی میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر رقص کرتی نظر آرہی ہے۔ اس گاڑی میں 3 بچے اور ایک اور خاتون بھی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک پولیس نے گاڑی قبضے میں لے لی۔ ٹریفک پولیس نے انسپکٹر 4 کو پورے معاملے کی تحقیقات اور کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔