لاک ڈاون کی وجہ سے جانوروں کو خوراک حاصل کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔ جس کی وجہ یہ کھلی سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر کے انسانوں کے گھروں تک محدود رہنے کے دوران جانوروں کے لئے بھی مشکلات پیدا ہوئیں۔
کورونا وائرس کے باعث جانوروں کو بھی خوراک کے حصول سمیت دیگر مشکلات کا سامنا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ اترپردیش کے نوئیڈا میں پیش آیا۔ سنسان شاہراہوں پر چلتے ہوئے نوئیڈا کے 126سیکٹر کے رائے پور گاؤں کی بلو مارکیٹ کے قریب ایک گائے نالے میں گرگئی۔
یہ گائے نالے میں گر کر تڑپتی رہی، لیکن کوئی اسے نکالنے والا نہیں تھا بالآخر تڑپ کر اس گائے نے دم توڑ دیا۔بعد ازاں گاؤں والوں نے جے سی بی مشین کی مدد سے سے نالے سے گائے کو نکالا اور اس کو دفن کیا۔