اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا: آن لائن جعلسازی کرنے والے 4 شاطر گرفتار - نوئیڈا کی خبریں

اس سلسلے میں فیز 3 تھانہ میں کیس بھی درج کیے گئے تھے، فی الحال پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

نوئیڈا: آن لائن جعلسازی کرنے والے 4 شاطر گرفتار
نوئیڈا: آن لائن جعلسازی کرنے والے 4 شاطر گرفتار

By

Published : Sep 25, 2020, 2:40 AM IST

دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا کے تھانہ فیز3 کی پولیس اور سائبر سیل کی مشترکہ کوششوں سے آن لائن جعلسازی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کے قبضے سے 10 موبائل فونز، 5 لیپ ٹاپ، 12 ڈیبٹ کارڈز، 4 آدھار کارڈز، 3 پین کارڈز، 2 انٹرنیٹ ڈونگلز، 2 چیک بک، 2 ایپل واچ اور مجموعی طور پر 17 لاکھ 62 ہزار 700 نقد روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

نوئیڈا: آن لائن جعلسازی کرنے والے 4 شاطر گرفتار

گرفتار کیے گئے جعلسازوں کی شناخت انکیت رامولا، آکاش بنسل اور آکاش کنسل کے طور پر ہوئی ہے اور انہیں سیکٹر 100 سے گرفتار کیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم جعلی ویب سائٹ تیار کرتے تھے اور موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک سامان سستے داموں میں فروخت کرکے فراڈ کرتے تھے۔ ملزمان نے نمبس کمپنی کے سرورز کو ہیک کرکے فراڈ کیا تھا۔

اس سلسلے میں فیز 3 تھانہ میں کیس بھی درج کیے گئے تھے، فی الحال پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details