پولیس نے بتایا کہ خاتون کا شوہر اپنے آبائی ضلع بریلی گیا تھا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ واپس نہیں آ سکا، جس کی وجہ سے اس کی اہلیہ دباؤ میں تھی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (زون دوم) ہریش چندر نے بتایا کہ اوم پرکاش ببلی بھاٹی کے گھر میں اپنی اہلیہ شیتل (25 سال) اور سالی 20 سالہ غیر شادی شدہ میتلیش کے ساتھ رہتے ہیں۔ لاک ڈاؤن سے پہلے، اوم پرکاش اپنے آبائی ضلع بریلی گئے۔ اسی دوران لاک ڈاؤن ہوا اور وہ نوئیڈا نہیں آ سکے۔
شوہر بریلی میں، نوئیڈا میں بیوی کی خودکشی
ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں واقع ولیس تھانہ فیز ٹو کے علاقے میں یعقوب پور گاؤں میں رہنے والی 24 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر ذہنی دباؤ کے باعث گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
شوہر بریلی میں نوئیڈا میں بیوی کی خودکشی
انہوں نے بتایا کہ شیتل اور اس کی بہن یعقوب پور گاؤں میں مقیم تھیں۔ چندر نے بتایا کہ دونوں بہنیں چھت پر سو رہی تھیں۔ کسی وقت شیتل نیچے آکر اپنے گھر میں چنری سے گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ مقتول کی بہن کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دی۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ دوران تفتیش مقتول کی بہن نے پولیس کو بتایا ہے کہ اوم پرکاش کے بریلی سے واپس نہیں آنے کی وجہ سے شیتل پریشان تھی اور نفسیاتی دباؤ میں تھی۔