ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں کورونا کے 198 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور ضلع میں 1990 ایکٹیو کیسیز ہیں جنکا ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
نوئیڈا میں کورونا کے 198 نئے کیسز آج 117 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7968 تک پہنچ چکی ہے، ضلع میں اب تک کورونا سے 48 اموات ہو چکی ہیں، اترپردیش میں کیسز کے معاملے میں نوئیڈا ساتویں نمبر پر ہے۔
ضلع نوئیڈا اترپردیش میں کیسز کے معاملے میں ساتویں مقام پر پہنچ گیا واضح رہے کہ کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، اور بھارت دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 46 لاکھ 59 ہزار 984 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 77 ہزار 472 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 10 لاکھ 15 ہزار 681 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 28 ہزار 724 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر آندھر پردیش اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 2026 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 8 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔