نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر کی پولیس نے آپریشن کلین چلاکر شہر میں غیر قانونی طور پر رہ رہے 60 غیر ملکی افراد کو کل گرفتار کیا تھا۔ ان میں سے 10 افراد بیت الخلاء کی کھڑکی کے راستے فرار ہو گئے،
پولیس اور انٹیلی جینس کی نیند اڑ گئی ہے، پولیس نے ان کی تلاش کے لیے اسپیشل ٹیم لگا دی ہے، ساتھ ہی ان کا ڈاٹا ایل آئی یو کے پاس ہے یا نہیں اسکی بھی جانچ ہوگی۔
دس غیر ملکی شہری پولیس کو چکمہ دے کر فرار - آپریشن کلین
گزشتہ روز گوتم بدھ نگر پولیس نے آپریشن کلین کے تحت جن 60 غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا تھا، ان میں سے 10 افراد پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گئے۔
![دس غیر ملکی شہری پولیس کو چکمہ دے کر فرار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-3816665-715-3816665-1562924277719.jpg)
10 غیر ملکی افراد پولیس کو دھوکہ دے کر فرار
10 غیر ملکی افراد پولیس کو چکمہ دے کر فرار
جب اس کی خبر اعلیٰ افسران کو پہنچی تو محکمہ میں افراتفری کا ماحول ہو گیا،
اطلاع کے مطابق جہاں انہیں قید کر کے رکھا گیا تھا وہاں پہرا برائے نام تھا، پولیس کے خلاف بھی جانچ کرائی جائے گی۔
فرار ہونے والے افراد میں کئی خواتین بھی شامل ہیں۔