بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں ٹہری ہوئے ٹرک میں آگ لگنے کی وجہ سے ایک نامعلوم شخص زندہ جھلس کر ہلاک ہوگیا۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں کل شب پیش آیا۔
وہیں دوسری جانب پولیس نے اس شخص کی خودسوزی کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے تاہم اس زندہ جھلس کر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ٹرک میں آگ لگنے سے نامعلوم شخص ہلاک پولیس کے مطابق ٹرک کے مالک مجاہد نے اپنے مکان کے باہر ٹرک کو ٹہرایا تھا جو پولیس سٹیشن کے قریب ہے اور وہ کسی کام کے سلسلہ میں حیدرآباد روانہ ہوگیا تھا۔
مقامی افراد نے کہا کہ انہوں نے ایک نامعلوم شخص کو نصف شب اس علاقہ میں گھومتا ہوا پایا تو پولیس نے اس نامعلوم شخص کو وہاں سے چلے جانے کا مشورہ دیا۔
شبہ کیاجاتا ہے کہ وہ ٹرک کے کیبن میں گیا اور خود کو آگ لگالی۔ مقامی فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور پولیس نے آگے کی کارروایہ شروع کردی۔