اردو

urdu

By

Published : May 11, 2020, 12:03 AM IST

ETV Bharat / city

تبلیغی ارکان کورٹلہ واپس ہوئے

پونے میں پھنسے تبلیغی جماعت کے آٹھ ارکان تلنگانہ واپس ہوئے۔

تبلیغی ارکان کورٹلہ واپس ہوئے
تبلیغی ارکان کورٹلہ واپس ہوئے

تلنگانہ کےجگتیال ضلع کےکورٹلہ ٹاون سے تعلق رکھنے والے 8نوجوان جو تبلیغی جماعت میں چار ماہ کےلیے گئے تھے لاک ڈاون کی وجہ سے مہاراشٹرا کے پونا شہر میں پھنسے ہوئے تھے۔ یہ لوگ کورٹلہ آنے کےلیے بے چین تھے جب انہوں نے پونے ضلع نظم و نسق سے رابطہ پیدا کیا تو انہوں نے تلنگانہ حکومت سے لیٹر لانے کےلیے کہا۔

جب اس کی اطلاع سابق رکن پارلیمان نظام آباد و ریاستی صدر تلنگانہ جاگروتی سریمتی کلواکنٹلہ کویتا کو دی گئی تو کویتا نے دو گھنٹے کے اندر کاروائی کرتے ہوئے ان نوجوانوں کو واپس لانے کے انتظامات کروائے۔

انہوں نے ریاستی تلنگانہ حکومت کی جانب سے مہاراشٹرا حکومت کو ایک لیٹر روانہ کرتے ہوئے ان نوجوانوں کو ان کے آبائی مقام کورٹلہ واپسی کے انتظام کروانے کی خواہش کی جس پر وہاں کا ضلع نظم و نسق فوری اس پر عمل کرتے ہوئے ان 8نوجوانوں کو کورٹلہ روانہ کردیا جس پر تبلیغی جماعت کے نوجوانوں نے کویتا سے اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر ضلع جگتیال ٹی آریس یوتھ صدر ڈی سریش نے اپنے بیان میں کہا کہ کویتا تلنگانہ ریاست کے عوام جو دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں اُن کو اپنے ذاتی خرچ پر تلنگانہ لانے کے انتظامات کر رہی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ تبلیغی جماعت سے وابستہ نوجوانوں کو کورٹلہ لانے میں کویتا نے خصوصی دلچسپی کا مظاہر ہ کیا۔ اس کے علاوہ کورٹلہ کے بلدیہ کونسلر مظفر احمد سجو اور جگتیال کے مرزا فضل اللہ بیگ نے بھی نوجوانوں کی واپسی میں اہم رول ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details