اردو

urdu

By

Published : Mar 15, 2020, 5:47 PM IST

ETV Bharat / city

ضلع کلکٹر مشرف علی نے ہسپتال کا دورہ کیا

ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل کے کلکٹر مشرف علی فاروقی نے بھینسہ ڈویژن کا اچانک دورہ کیا۔

district collector nirmal visited government hospital
ضلع کلکٹرمشرف علی کا ہسپتال دورہ

ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل کے کلکٹر مشرف علی فاروقی نے بھینسہ ڈویژن کا اچانک دورہ کیا۔

ضلع کلکٹر نے گورنمنٹ ایریا ہسپتال پہنچ کر تمام انتظامات، سہولیات اور حالات سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے آوٹ پیشنٹز سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر آر ڈی او ای راجو، تحصیلدار نرسیا کے علاوہ محکمہ بلدیہ کے عہدیداران موجود تھے۔ علاوہ ازیں ایریا ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشی ناتھ، ڈاکٹر پدماوتی اور دیگر ڈاکٹرز و عملہ موجود تھا۔

اس دوران ضلع کلکٹر نے ایریا ہسپتال سپرنٹنڈنٹ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ہاسپٹل میں صاف صفائی پر خاص توجہ دینے کی سخت ہدایت دی اور کہا کہ ایریا ہسپتال میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی و تساہلی برتنے پر سخت کاروائی کرنے کا انتباہ دیا۔

اسی اثناء میں ایریا ہسپتال کے احاطہ میں ایک سماجی تنظیم کے رکن نے کلکٹر مشرف علی فاروقی سے ملاقات کرتے ہوئے ہسپتال کے بلڈ بینک میں بلڈ ذخیرہ پیکٹز کی عدم سہولت پر مریض بالخصوص حاملہ خواتین اور حادثاتی متاثرین کو مسائل کا سامنا ہونے کی شکایت کی اور بلڈ بینک سنٹر میں بلڈ ذخیرہ پیکٹز رکھنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر نے فورا ڈاکٹر کاشی ناتھ سپرنٹنڈنٹ کو طلب کرتے ہوئے اس جانب فوراً اقدامات کرتے ہوئے ایک ہفتے میں بلڈ پیکٹز رکھنے کی ہدایت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details