اردو

urdu

ETV Bharat / city

ناسک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 82 فیصد سے زیادہ - ناسک میں کورونا سے شفایابی کی شرح

ریاست مہاراشٹر کے ناسک ضلع سے کورونا وائرس کے انفیکشن سے ٹھیک ہونے کی شرح (ریکوری ریٹ) بڑھ کر 82.43 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ 4،351 فعال معاملات ابھی بھی طبی نگرانی میں ہیں۔

recovery rate from Corona in Nasik is over 82%
ناسک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 82 فیصد سے زیادہ

By

Published : Aug 19, 2020, 5:48 PM IST

ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے 25288 مریضوں میں سے اب تک 20846 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں، اس وقت ضلع کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 4351 مریض زیر علاج ہیں، اب تک 713 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

دیہی ضلع میں کورونا سے 74.82 فیصد اور شہر میں 83.9 فیصد افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ مالیگاؤں میں 64.64 فیصد اور ضلع کے باہر سے آنے والے 80.46 فیصد لوگ ٹھیک ہوگئے ہیں۔

ضلع میں اب تک مجموعی طور پر 713 مریضوں کی موت ہوچکی ہے، جن میں دیہی ناسک سے 190، ناسک میونسپل کارپوریشن کے علاقے سے 405، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ایریا سے 97 اور ضلع سے باہر 21 شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details