اردو

urdu

ETV Bharat / city

Protest Against BJP in Malegaon: نواب ملک کی گرفتاری کے خلاف مالیگاؤں میں احتجاج

نواب ملک کی ای ڈی کے ذریعے گرفتاری کے خلاف مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں لوگوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا اور کہا کہ کارروائی انتخابات کے پیش نظر کی گئی ہے Protest Against ED and BJP in Malegaon۔

Protest Against BJP in Malegaon
Protest Against BJP in Malegaon

By

Published : Feb 24, 2022, 9:52 AM IST

Updated : Feb 24, 2022, 10:05 AM IST

مالیگاؤں: مہاراشٹر حکومت میں اقلیتی، اوقاف، فروغ مہارت و کاروبار وزیر کے وزیر نواب ملک کی ای ڈی کے ذریعے گرفتاری کے خلاف مسلم اکثریتی علاقہ مالیگاؤں میں این سی پی کارکنان اور دیگر لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں آصف شیخ کی قیادت میں ای ڈی اور بی جے پی کے خلاف احتجاج کیا Protest in Malegaon against the arrest of Nawab Malik۔

ویڈیو دیکھیے۔
اس موقع پر آصف شیخ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کے کابینی و اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کو ان کی حق گوئی و بیباکی کے عوض سے بی جے پی نے سیاسی دشمنی نکالنے کے لیے گرفتار کروایا ہے۔شیخ آصف نے کہا کہ یوپی انتخابات میں ہندو ووٹرز کو اپنی جانب کرنے کے لیے بی جے پی نے مہاراشٹر کے ایک مسلم رہنما نواب ملک کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج این سی پی بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں جسے دبانے کے لیے بی جے پی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں اور سیکولر مسلم قیادت کو کمزور کرنے کے لیے بی جے پی کی یہ حکمت عملی وقتی طور پر کامیاب ہوسکتی ہے لیکن ایک دن اس کا انجام برا ہی ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواب ملک گذشتہ سال بھر سے بی جے پی کی عوامی دشمنی پالیسی کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے۔
مالیگاؤں میں نواب ملک کی حمایت میں احتجاج کرتے ہوئے لوگ۔۔۔۔۔۔

معلوم ہو کہ نواب ملک کو بدھ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا۔ ای ڈی نے ممبئی انڈر ورلڈ، مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھیوں کی سرگرمیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے بعد نواب ملک کو گرفتار کیا۔ Nawab Malik Arrested By Enforcement Directorate۔

مزید پڑھیں:

اس کے بعد انھیں پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں کورٹ نے وزیر نواب ملک کو 8 روزہ ریمانڈ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا، جس کی وجہ سے نواب ملک اب 3 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں رہیں گے۔

Last Updated : Feb 24, 2022, 10:05 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details